17

گوادر میں بارشوں کے بعد آکڑہ اور بیلارڈیم بھرگئے

گوادر(فری ہینڈ نیوز)گوادر میں بارشوں کیبعد آکڑہ اور بیلار ڈیم بھرگئے ہیں جبکہ ڈیموں میں پانی آنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے مطابق آکڑہ اور بیلار ڈیم کے اسپل وے سے اضافی پانی کااخراج جاری ہے۔ دوسری جانب گوادر، پسنی اور ملحقہ علاقوں میں بارشوں کے باعث بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے کھمبے گرنے سے گوادر اور پسنی و نواحی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ کوئٹہ، کوہلو، اورماڑہ، چمن، زیارت، جیوانی، دکی اور چترال میں بھی شدیدبارشیں ہوئی جبکہ چترال، دکی، اور ہنگو میں مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔سیلابی ریلے کی وجہ سے ہرنائی کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، تاہم بلوچستان میں شدید بارشوں کے بعد تمام کمشنرز اورڈپٹی کمشنرزکو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی اور وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں