31

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب‘17 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا، وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔جاری کیے گئے ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین اوگرا اور اتھارٹی ممبران کی تنخواہ سے متعلق کابینہ کے فیصلہ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں وزارتوں اور ڈویڑنوں میں ریکروٹنگ کے مجوزہ طریقہ کار سے متعلق اپنے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔کابینہ صوبائی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن ایجنسی بنانیاور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری دے گی۔دورانِ اجلاس وفاقی کابینہ کوملک میں رائج نظام تعلیم اور اس میں اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی نیز وزارت وفاقی تعلیمات ملک میں یکساں نظام تعلیم کو رائج کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی دے گی۔کابینہ دبئی میں جرم کرنے والے ملزم نعمان حنیف کو یو اے ای حکومت کو حوالگی اور انفارمیشن کمیشن کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری بھی دے گی۔وفاقی کابینہ فیڈرل لینڈ کمیشن کی چیئرمین کی تعیناتی اور 2018ء۔2019ء کے سیزن کے لیے گندم کی خریداری کی منظوری دے گی۔اجلاس میں کابینہ ملک میں موجود وفاق کی فارغ پڑی جائیدادوں کی فروخت کا جائزہ لے گی، نیز وزارت دفاعی پیداوار کی سمری پر قانونی و آئینی ہدایات دینے کا جائزہ بھی لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں