36

حمزہ کی عدم گرفتاری‘چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا فیصلہ

لاہور(فری ہینڈ نیوز)پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر اور آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت حمزہ شہباز کی عدم گرفتاری پر آئی جی پنجاب پر برہم ہے، آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کے علاوہ سی سی پی او لاہور بشیر ناصر کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ برہم ہے کہ حمزہ شہباز کو 2 روز تک کیوں گرفتار نہ کیا جا سکا، پولیس کیا کرتی رہی؟ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کسی بھی افسر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوابدید ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب جب چاہیں گے افسران کو تبدیل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں