15

نیب شہباز شریف کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کو نہیں بلائے گا،چیئرمین نیب

لاہور(فری ہینڈ نیوز)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شہباز شریف کی اہلیہ اور دونوں صاحبزادیوں کی طلبی کے نوٹسز منسوخ کر دیئے۔نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے نصرت شہباز، رابعہ عمران اور جویریہ علی کو سوال نامہ بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی اہلیہ اور دونوں صاحبزادیوں کو آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں آج ہی سوال نامے ارسال کیے جائیں گے۔نیب کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب خواتین کی حرمت، عزت اور چادر و چار دیواری کے تقدس پر مکمل یقین رکھتا ہے، شریف فیملی کے تمام کیسز کی براہ راست نگرانی چیئرمین خود کریں گے۔نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب ’احتساب سب کے لیے‘ کی پالیسی پر سختی سے گامزن ہے، نیب کی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں۔چیئرمین نیب نے یہ بھی کہا کہ نیب کی نظر میں تمام ملزمان برابر ہیں، میگا کرپشن کے مقدمات کومیرٹ کی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں