43

وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ ہوتا ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(فری ہینڈ نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کسی کے نوٹیفکیشن کرنے سے وزیراعلیٰ کی پاور ختم نہیں ہوتی، ’’وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ ہوتاہے‘‘۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئین اورقانون کے مطابق کام کریں گے، جو افسر کام کرے گا وہ ٹیم کا حصہ رہے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان ہمارے بھائی ہیں، وہ دوبارہ آئیں گے توہم بتادیں گے۔عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی قوانین پر عمل درآمدیقینی بنایاجائیگا،سب وزرااور سیکریٹریز کو فیلڈ میں جانے کی ہدایت ہے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ 22 ہزار پنچایت بنیں گی،33فیصد فنڈ لوگوں تک جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں