67

چوھدری ر خسار احمد ایڈووکیٹ کے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل،2 زخمی

گجرات(فری ہینڈ نیوز)سابق صدر بار گجرات چوھدری ر خسار احمد ایڈووکیٹ کے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا 2 ساتھی شدید زخمی گجرات میں دولت نگر کے علاقہ مکیانہ میں مقصود احمد ایڈووکیٹ کے قتل کے 24 گھنٹے بعد گجرات بار کے سابق صدر چوھدری رخسار احمد ایڈووکیٹ کے بھائی چوھدری افضال ایڈووکیٹ کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے رحمانیہ کے علاقہ ساھنوال میں قتل کر دیا ھے جبکہ مسلح افراد کی فائرنگ کہ زد میں آکر مقتول کے 2 ساتھی شدید زخمی ھو گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ھی ایس پی انوسٹی گیشن سید مصطفئ گیلانی ڈی ایس پی لالہ موسئ سرکل ریاض الحق ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ عبدالرزاق معہ نفری موقع پر پہنچے اور مقتول افضال کی نعش اور زخمیوں کو ھسپتال پہنچایا، ڈی پی او سید علی محسن نے سابو صدر بار کے بھائی کے قتل وقوعہ کا فوری نوٹس لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں ایس ایچ او رحمانیہ عبدالرزاق نے ایلیٹ فورس اور پولیس کے ھمراہ پورے علاقہ کا گھیراو کر لیا ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملزم کو واردات کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا ھے تھانہ رحمانیہ پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں