28

نیویارک: امریکی اداکار پاکستانی وزیرخزانہ بننے کے خواہشمند

نیویارک(فری ہینڈ نیوز)گزشتہ روزوفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکی جانب سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی خبرنے سیاسی حلقوں سمیت پاکستانی عوام کو بھی ششدرکردیا تھا، جب کہ وزیر خزانہ کے مستعفی ہونے کی خبرجہاں پاکستانی میڈیا پر زیرگردش رہی وہیں بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہی، یہاں تک کہ اسد عمر کا نام ٹوئٹرپربھی ٹاپ ٹرینڈ میں رہا۔ٹوئٹر پرجہاں لوگوں نے اسد عمر کے استعفیٰ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا وہیں نامور امریکی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار جیریمی میک لیلن نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا یہ سن کر افسوس ہوا کہ اسد عمر نے وزیر خزانہ کے قلمدان سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا لیکن میں ان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالنے کی پوری کوشش کروں گا۔جیریمی نے اس ٹوئٹ کے ذریعے پاکستان کی وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے اب وہ مذاق کررہے تھے یا سنجیدہ تھے یہ تووہی جانتے ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آپ وزیرخزانہ تو نہیں وزیر مذاق بن سکتے ہیں، اور اس کے لیے ایک نئی وزارت متعارف کرانی پڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں