39

خوشی ہے کترینہ نے فلم چھوڑنے سے پہلے مجھے بتایا‘ورن دھوان

انڈیا(فری ہینڈ نیوز)بھارتی دلکش اداکارہ کترینہ کیف نے نئی آنے والی فلم ’اسٹریٹ ڈانسر 3D‘ سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کرلیا۔یہ فیصلہ لیتے ہی انہوں نے سب سے پہلے فلم میں اپنے ساتھی اداکار ورن دھوان کو فون کر کے بتایا، جس پر ورن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کترینہ نے فلم چھوڑنے سے پہلے مجھے بتایا۔’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق ریمو ڈی سوزاکہ ہدایت کردہ فلم ’اسٹریٹ ڈانسر 3D‘ سے اداکارہ کترینہ کیف کی اچانک برخاستگی کی بیشتر وجوہات گردش کر رہی تھیں ،تب ہی فلم کا مرکزی کردارادا کرنے والیاداکار ’ ورن دھوان‘ نے ریکارڈ پرکترینہ کے فیصلے کی اصل وجہ بتادی۔واضح رہے اس فلم میں کترینہ کیف ورن دھوان کے ساتھ پہلی بار کام کرنے جارہی تھیں، اْن کے اس فیصلے سے پہلیاسکرین پر اس جوڑی کی آنے والی پہلی فلم کا بے حد چرچہ تھا۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ورن دھوان نے دورانِ انٹرویو بتایا کہ کترینہ فلم کا حصہ رہنے کی خواہش مند تھیں کیونکہ وہ ان تاریخوں میں دوسرے پروجیکٹس میں مصروف تھیں تاہم اْنہوں نے فلم کی ٹیم سے شوٹ کی تاریخیں ملتوی کرنے کی بارہا درخواست بھی کی چونکہ شوٹنگ کیتمام انتظامات مکمل ہوچکے تھے، انتظامیہ نے آخری وقتون میں کوئی تبد یلی کرنے سے انکار کردیا اور کترینہ کو فلم سے پیچھے ہٹنا پڑا۔بھارتی اداکار ورن نے مزید کہا کہ اْنہیں بے حد خوشی محسوس ہوئی جب کترینہ نے اس فیصلے کے بارے میں پہلے اْنہیں فون کر کے بتایا۔ ورن نے اسے ایک عقلمندانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کترینہ کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کی اْمید بھی ظاہر کی۔ یاد رہے فلم میں کترینہ کی جگہ اداکارہ شردھا اداکاری کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں