34

امریکا، مسلمان رکن کو قتل کی دھمکیاں دینے والا گرفتار

امریکہ(فری ہینڈ نیوز)فلوریڈا کے انتالیس سالہ جون کلیس نے وائس میل میں فلسطینی نژاد رشیدہ طلیب سمیت تین ڈیموکریٹس ارکان کو قتل کی دھمکیاں دیں، ملزم نے صومالی نژاد مسلمان رکن الہان عمر کے خلاف بھی نسلی تعصب پر مبنی کلمات کہے۔چند روز پہلے الہان عمر کے خلاف صدر ٹرمپ بھی ایک غیر ذمہ دارانہ ٹوئیٹ کرچکے ہیں جس کے بعد سے وہ خود کو خطرے میں محسوس کررہی ہیں اور انہیں دھمکیوں اور نفرت آمیز بیانات بھی موصول ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں