18

میکسیکو میں فائرنگ سے 13 افراد ہلاک

میکسیکو(فری ہینڈ نیوز)میکسیکو میں شدت پسند گروہ نے مبینہ طور پر ایک پارٹی میں فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کی ریاست ویراکروز میں ایک گروہ نے منعقد ہونے والی پارٹی میں اچانک مداخلت کی اور وہاں موجود افراد پر فائر کھول دئیے۔فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 13 افراد میں ایک بچہ، 5 خواتین اور 7 مرد شامل ہیں۔واضح رہے کے ریاست ویراکروز میں منشیات فروش گروہوں کے درمیان خونریزی کے واقعات بہت عام ہیں ,جن میں متعدد افراد کو ہلاک کر دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں