89

گجرات‘10لاکھ ڈالرز تاوان کے لیے اغوا کیا شخص بازیاب،ملزم گرفتار

گجرات(فری ہینڈ نیوز) گجرات پولیس نے دس لاکھ ڈالرز تاوان کے لیے اغواء کیے گئے شخص کو بازیاب کرکے اغواکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔گجرات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی محسن کے مطابق دبئی سے لوٹنے والے کھاریان کے رہائشی محمد سلیمان کو اغواء کاروں نے12 اپریل کوگن پوائنٹ پراغواء کیا تھا۔ سلیمان کو 10لاکھ ڈالرز تاوان کے لیے اس وقت اغواء کیا گیاجب وہ بینک سے رقم نکال کر گھر جارہا تھا۔گذشتہ روزپولیس نے اسلام آباد میں کورنگ روڈ پر ایک مکان پر چھاپہ مارا اور اغواء کاروں کو گرفتارکرلیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،تاوان کیلیے دی گئی 10 لاکھ روپے کی رقم اور کاربھی برآمد کرلی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں