33

شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور(فری ہینڈ نیوز)رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع کو احتساب عدالت نے دو دن کے جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کر دیا۔ سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کو نیب نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔نیب نے آج جسمانی ریمانڈ لینے کے لیے شاہد رفیع کو احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔سماعت کے موقع پر نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم شاہد رفیع کے قبضے سے گرفتاری کے وقت کچھ دستاویزات ملی ہیں، مزید برآمد کرنی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں