40

ایرانی وزیر خارجہ کی سانحہ اورماڑہ کی شدید مذمت

ایران(فری ہینڈ نیوز)ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستان کے علاقے اورماڑہ میں مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنے پہلے تاریخی دورے پر ایران آ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد، انتہا پسند اور اْن کے اسپانسرز مسلم ملکوں کے قریبی تعلقات سے خوف زدہ ہیں۔ جواد ظریف نے یہ بھی کہا کہ ایران پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔واضح رہے کہ 18 اپریل کو اورماڑہ میں دہشت گردوں نے 14 مسافروں کو بسوں سے اتار کر ان کے ہاتھ پیر باندھ کر فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں