50

بھارتی جیل میں مسلمان قیدی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک

انڈیا(فری ہینڈ نیوز)بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں مسلمان قیدی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کا نشانہ بنایا گیا ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے پیٹھ پر ہندو مذہبی نشان ’’اوم‘‘ داغ دیا، دو روز تک کھانا نہیں دیا اور اسے ہندو ازم قبول کرنے پرمجبور کیا گیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق دلی کی تہاڑ جیل میں مسلمان ملزم شبیر نے جیل سپرنٹنڈنٹ راجیش چوہان کیخلاف عدالت میں شکایت درج کرائی کی، جس میں کہا گیا ہے کہ اسے بیرک میں چولہے کے کام نہ کرنے کی شکایت پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔جیل سپرنٹنڈنٹ نے پشت پر ’اوم‘ کا نشان داغ دیا اور دو روز تک اس لئے بھوکا رکھا گیا کہ وہ ’ورت ‘(روزہ) رکھے کیونکہ وہ اب ہندو ہو گیا ہے۔قیدی شبیر نے عدالت کے سامنے پشت پر داغا گیا نشان بھی دکھایا۔عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے جیل حکام پرشبیرکی حفاظت یقینی بنانے اوررپورٹ پیش کرنیکاحکم دیا ہے۔ ملزم شبیر کرائم اینڈآرم ایکٹ کے تحت نومبر 2017 سے تہاڑ جیل میں قید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں