79

’مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں‘پرویز الہیٰ

لاہور(فری ہینڈ نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں ہے۔ چوہدری پرویزالہی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران پرویز الٰہی نے کہا کہ پہلے دن سے وزیر اعلی عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دعا کریں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اتحاد کو نظر نہ لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں