52

وزیراعظم پاکستانیوں کا مقدمہ لڑنے کیلئے چین میں مصروف ہیں ‘فردوس عاشق اعوان

گجرات(فری ہینڈ نیوز)معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستانیوں کا مقدمہ لڑنے کے لیے چین میں مصروف ہیں ۔ گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستانیوں کا مقدمہ لڑنے کے لیے چین میں مصروف ہیں ۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے قومی مفاد کو مارکیٹ کر رہے ہیں ،عمران خان پہلے لیڈر ہیں جو قومی وعوامی مفادات کی بات کررہے ہیں اور پہلی مرتبہ امپورٹ، ایکسپورٹ توازن بہتر بنانے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گواردرعالمی معاشی حب بننے جارہا ہے ۔ چین کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ اس کی واضح مثال ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں