74

پرویزالٰہی 10 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

لندن(فری ہینڈ نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی 10 روزہ دورے پرلندن پہنچ گئے ۔ صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے ملنا تو درکنار، دور دور تک اس کا امکان نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے جو اس ملک کے ساتھ کیا ہے وہ سارا ملک بھگت رہا ہے ۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار اچھا کام کر رہے ہیں ،انہیں سب کی حمایت حاصل ہے،عثمان بزدار مضبوط وزیراعلیٰ ہیں ،سب افواہیں دھری رہ جائیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی بل پاس ہونے کا مطلب ہے ہ میں کوئی اختلاف نہیں ، بل میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں