89

ویلڈن ڈی پی او گجرات،کالج ویونیورسٹی کی طلبا کوحراساں کرنیوالے اوباش گرفتار

گجرات(فری ہیںڈ نیوز)کالج اور یونیورسٹی آنے جانے والی لڑکیوں کو تنگ اور حراساں کرنے والے اوباش اور آواہ لڑکوں کو فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں،ڈی پی اوگجرات سیدعلی محسن نے عوامی شکایت پر تمام ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی کہ کالج اور یونیورسٹی آنے جانے والی لڑکیوں کو تنگ اور حراساں کرنے والے اوباش اور آواہ لڑکوں کو فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں تاکہ آ ئندہ کوئی آوارہ ملزم اس طرح کی نازیبا حرکت کی جرات نہ کر سکے۔ ان احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی رضا حسین اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شاہین رائے فیاض احمد نے ایکشن لیتے ہوئے پولیس ٹیم کے ہمراہ لڑکیوں کو حراساں کرنے والے تین رکنی اوباش اور آوارہ لڑکوں کا گروہ جن میں1۔ فلک شیر سکنہ ملہو کھوکھر 2۔ امیر حمزہ سکنہ ملہو کھوکھر 3۔ عمر فاروق سکنہ لدھا سدھا شامل ہیںکو گرفتار کرلیااور ان کے خلاف دفعہ 506/25D،ٹیلی گراف کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ، ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال اور عزت آبرو کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے اور ایسے شر پسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں