61

کراچی: آج انٹر کا انگریزی کا پرچہ بھی آوَٹ ہو گیا

کراچی(فری ہینڈ نیوز)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت کراچی میں آج ہونے والا انٹر کا انگریزی کا پرچہ بھی آوَٹ ہو گیا ۔ انگریزی کا مذکورہ پرچہ امتحانی مراکز پر پہنچنے سے قبل نقل مافیا کے ہاتھوں میں آگیا جس کے بعد پرچہ شروع ہونے سے 40 منٹ پہلے سوشل میڈیا پر آگیا ۔ مذکورہ پرچہ آوَٹ ہونے کے بعد اس کا حل شدہ پرچہ بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے ۔ واضح رہے کہ کراچی میں اس سال انٹرمیڈیٹ کے اب تک ہونے والے تمام پرچے آوَٹ ہوئے ہیں ۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نقل کی روک تھام اور پرچے آوَٹ ہونے سے روکنے میں تاحال ناکام رہا ہے حالانکہ امتحانی مراکز کے نزدیک موجود فوٹو اسٹیٹ شاپس کو امتحانات کے دوران کھولنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں