59

چینی شہری سے شادی کرنے والی طیبہ کے انکشافات

لاہور(فری ہینڈ نیوز)چینی شہری سے شادی کرنے والی پاکستانی لڑکی طیبہ نے چشم کشا انکشافات کردیے ۔ طیبہ نے کہا کہ شادی کا سارا خرچہ میری فیملی نے اٹھایا، لڑکے نے کہا وہ مسلمان ہوگیا لیکن بعد میں پتا چلا کہ اس نے جھوٹ بولا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چینی شوہر کے ساتھ مستقل طور پر چین جانے سے انکار کیا تو شوہر نے ایک چینی خاتون کے ذریعے مجھ پر حملے کروائے ۔ طیبہ نے مزید کہا کہ چینی سفارت خانے سے رابطہ کیا تو شوہر فرار ہوگیا، اس کا پاسپورٹ اب تک میرے پاس ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شادیاں کرنے والے چند لوگ نہیں پورا گینگ ہے، پاکستانی لڑکیاں چینی شہریوں سے شادی نہ کریں ۔ طیبہ نے اس حوالے سے ایف آئی اے میں درخواست دے دی ہے ۔ اس سے قبل گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون ربیعہ نے چینی شوہر سے تنسیخ نکاح کےلئے درخواست دائرکردی ہے ۔ ربیعہ کا کہنا ہے کہ شوہر نے مجھ پر چین لے جاکر تشدد کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں