35

مقبوضہ کشمیر ، مزید 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر(فری ہینڈ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت جاری، مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ نہ رک سکا اور قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے ہند سیتا پورہ کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا ۔ ذراءع کے مطابق قابض فوج نے علاقے کو اب بھی گھیرے میں لے رکھا ہے، جبکہ بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں