41

لاہور: ہائیکورٹ نے فلم مولا جٹ کا نام استعمال کرنے کےخلاف درخواست سماعت کےلئے منظور کرلی

لاہور(فری ہینڈ نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اے مالک نے فلم مولا جٹ کا نام استعمال کرنے کے خلاف پروڈیوسر سرور بھٹی کی درخواست کی سماعت کی ۔ عدالت نے درخواست پر لگے دفتری اعتراض ختم کرکے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ۔ ہائی کورٹ نے درخواست سنسر بورڈ کو بھجوادیدرخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سنسر بورڈ کے پاس فلم کا ٹاءٹل دینے کا کوئی اختیار نہیں ، سنٹرل پنجاب اور سندھ سنسر بورڈ نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کا سنسر سرٹیفکیٹ جاری کیا، مولا جٹ کا ٹریڈ مارک سرٹیفکیٹ درخواست گزار سرور بھٹی کے پاس ہے، فلم کا ٹریڈ آئی پی او پہلے ہی مسترد کیا جاچکا ہے ۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جاری شدہ سنسر سرٹیفکیٹ کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں