22

چین کا امریکی مصنوعات پر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان

امریکہ(فری ہینڈ نیوز)امریکا اور چین میں معاشی جنگ چھڑگئی ہے،چین نے ساٹھ ارب ڈالرز کی امریکی مصنوعات پر پانچ سے پچیس فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا، ٹیکس کا نفاذ یکم جون سے ہوگا ۔ امریکی اقدام کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانےکا اعلان کردیا ہے، چینی کابینہ کے ٹیرف پالیسی کمیشن کے بیان کے مطابق امریکی مصنوعات پر پانچ سے پچیس فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا ۔ امریکا نے جمعے کو چین کی دو سو ارب ڈالرز کی مصنوعات پر پچیس فیصد ٹیکس کا نفاذ کر دیا تھا جبکہ تین سو ارب ڈالرز کی مصنوعات پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں