35

عمان میں بحری جہازوں پر تخریبی حملوں پرایران کا اظہارتشویش

عمان(فری ہینڈ نیوز)ایران نے بحیرہ عمان میں بحری جہازوں پر تخریبی حملوں پر تشویش کا اظہار کردیا ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایک بیان میں کہا ہے بحری جہازوں پر تخریبی حملے قابل تشویش اور افسوسناک ہے، جس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے ۔ عباس موسوی نے خبردار کیا کہ اس معاملے پر الزام تراشی سے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز تیل اور گیس کی ترسیل کی اہم ترین بحری گزرگاہ ہے ۔ عباس موسوی نے علاقائی ممالک کو مشورہ دیا کہ بیرونی عوامل کی سازشوں سے ہوشیاری سے کام لیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں