14

سابقہ حکمرانوں کی بدعنوانی سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا‘فردوس عاشق اعوان

لاہور(فری ہینڈ نیوز)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کی بدانتظامی اور بدعنوانی کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا ۔ ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ غریب افراد عمران خان کے دل کے قریب ہیں ،ان پر مہنگائی کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھا ۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہاکہ ملکی مفاد میں جتنے مشکل فیصلے عمران خان نے کیے کوئی اور لیڈر سوچ بھی نہیں سکتا ۔ ان کا یہ بھی کہناتھاکہ حکومت نے ملک کی اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ملک اور عوام کے مفاد میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں