40

چین کی گوادر میں حملے کی شدید مذمت

چین(فری ہینڈ نیوز)چین نے گوادر کے ہوٹل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے بعد پاکستانی فورسزکی فوری کارروائی قابل تعریف ہے،گوادر کے علاقے اورچینی لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے پر پاکستان کے شکرگزارہیں ۔ چین دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، پاک فوج ملکی سلامتی واستحکام کی حفاظت کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے ۔ چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی دہشت گرد منصوبے کامیاب نہ ہونے دینے کا عزم ظاہر کیا ہے، چین ہمیشہ پاکستان کی ترقی کا خواہاں رہا ہے،پاکستان کی معاشی،سماجی ترقی کےلئے حمایت جاری رکھیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں