28

کراچی:مانی کی شخصیت میری زندگی میں خاصی اثر انداز رہی ہے‘حرا مانی

کراچی(فری ہینڈ نیوز)حرا مانی نے ایک ویب ساءٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی بھی اپنی زندگی میں پیسوں کو اہمیت نہیں دی اور نہ ہی شہرت چاہی، میں ہمیشہ محبت چاہتی تھی جوکہ مجھے اپنے والدین سے ،بھائیوں سے اور شوہر مانی سے ملی اور دنیا بھر میں موجود مداحوں سے بھی مل رہی ہے کیوں کہ محبت کے بنا زندگی ادھوری ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ اکثر لوگ مجھے مانی کا فیمیل ورڑن کہتے ہیں دراصل مانی کی شخصیت میری زندگی میں خاصی اثر انداز رہی ہے، مانی میرے لئے ایک منفرد اور اہمیت کا حامل ہے اور آج بھی مانی کی حقیقی اداکاری سے متاثر ہوں ۔ مانی کی مثبت سوچ مجھے روز اگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے ۔ حرا کا کہنا تھا کہ مانی نے مجھے روایتی کام کرنے کے بجائے ایسی قوت دی کہ میں اپنے معیارات خود بناؤں ، مانی نے مجھے سکھایا کہ میں دوسروں سے متاثر ہوئے بغیر خود ایسی صلاحیتیں پیدا کروں کہ ایک بہترین اہلیہ ، والدہ اور اداکارہ بن سکوں اور میں آج جو کچھ بھی ہوں مانی کی وجہ سے ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں