26

الاسکا میں 2 طیارے ٹکرا گئے، 5 افراد ہلاک

امریکہ(فری ہینڈ نیوز)امریکا کی ریاست الاسکا میں 2طیارے دوران پرواز ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔ حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ اب تک ایک شخص لاپتہ ہے ۔ امریکی ریاست الاسکا میں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرانے سے 5 افراد ہلاک اور ایک شخص لاپتہ ہوگیا ۔ امریکی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ فضا میں دوران پرواز طیارے حادثے کا شکار ہوئے، تصادم کے باعث ایک شخص لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔ ایک طیارے میں 11 جبکہ دوسرے طیارے میں 5 افراد سوار تھے، حادثے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں