40

عمران خان کو ن لیگ کی نقل میں 9 ماہ لگ گئے‘مریم اورنگزیب

لاہور(فری ہینڈ نیوز)اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب اتنے نالائق ہیں کہ ن لیگ کی ایمنسٹی اسکیم کو نقل کرنے میں 9 ماہ لگ گئے ۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پر عمران خان نے خودکشی نہ کی ساتھ ہی ٹیکس ایمنسٹی پر بھی یوٹرن لے لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب، مسلم لیگ ن کی ایمنسٹی حرام اور آپ کی نقل کی ہوئی ایمنسٹی حلال؟مریم اورنگزیب نے کہاکہ آپ ن لیگ کے منصوبے کی نقل تو کر رہے ہیں ، اب نقل پر عمل درآمد کے لیے نواز شریف اور اْن کی تجربہ کار ٹیم جیسی صلاحیت چاہیے ۔ ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران صاحب، جس ایمنسٹی سے علیمہ باجی نے فائدہ اٹھایا، اْس میں اور اِس میں کیا فرق ہے؟آپ نے پی ٹی آئی کے پکڑے گئے 18 جعلی اکاوَنٹس کو ایمنسٹی دے دی ہے ۔ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کے لیے بڑی خوشخبری ہے،کیا سارا لوٹا ہوا مال، غیر قانونی جائیدادیں حلال ہوگئیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں