40

پنجاب حکومت کا بجٹ سازی سلمان شاہ کو سونپنے کا فیصلہ

لاہور(فری ہینڈ نیوز)وفاق کے بعد پنجاب میں بھی نیا معاشی کھلاڑی میدان میں اتارنے کا فیصلہ سامنے آگیا ۔ نئے معاشی کھلاڑی کو جگہ دینے کے لیے وزیر اعلی عثمان بزدار کے مشیر اکرم چوہدری مستعفی ہو گئے ۔ اکرم چوہدری کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چیئرمین بنانے کی سمری وزیراعلی کو بھجوا دی گئی ۔ پنجاب حکومت نے بجٹ سازی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کو ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں انہیں وزیر اعلیٰ کا مشیر خزانہ بنایا جارہا ہے، اس مقصد کے لیے وزیراعلی کے مشیر اکرم چوہدری سے قلم دان واپس لیا جا رہا ہے ۔ ذراءع کے مطابق اکرم چوہدری نے اپنا استعفا وزیر اعلیٰ کو بھجوا دیا ہے، وزیراعلی پنجاب کے مشیروں کی تعداد 5 ہے اور وہ ایک وقت میں اتنے ہی مشیر رکھ سکتے ہیں ۔ ذراءع کے مطابق پنجاب حکومت کو ریونیو ریکوری میں کمی اور بجٹ سازی میں مشکلات تھیں ، پنجاب ریونیو اتھارٹی بھی اہداف حاصل نہیں کر پائی ۔ ذراءع کے مطابق ڈاکٹر سلمان شاہ کو مشیر اکنامک افیئرز فنانس اینڈ پلاننگ ڈویڑن بنایا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں