18

سمجھوتا ایکسپریس متاثرین کا پارلیمنٹ ہاوَس کے باہر مظاہرہ

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)سمجھوتا ایکسپریس کے متاثرین نے پارلیمنٹ ہاوَس کے باہر مظاہرہ کیا ہے اور بھارت کےخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2007ء سے اب تک انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ، انصاف نہیں ملا، بھارتی عدالتوں نے دہشت گرد رہا کردئیے ۔ متاثرین کا مزیدکہناتھاکہ بھارتی مظالم کے شکار کشمیری ہوں یادیگر ، سب کوانصاف ملناچاہئے، متاثرین کے لواحقین نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سربراہ رحمان ملک سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو پاکستان کے حوالے کیا جائے، انصاف نہ ملا تو عالمی عدالت جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں