46

آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان 20 مئی کو ہوگا

لاہور(فری ہینڈ نیوز)آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان 20 مئی کوکیا جائے گا، اسٹیٹ بینک کا پالیسی بیان پریس ریلز کے ذریعے جاری ہوگا ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر 20 مئی کو آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی بیان جاری کیا جائے گا ۔ پالیسی بیان اسٹیٹ بینک کے نئے گورنر رضا باقر کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں وضع کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں