44

قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی لالہ موسیٰ میں تدفین

گجرات(فری ہینڈ نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرقمرزمان کائرہ کےبیٹے اْسامہ قمر کو لالہ موسیٰ میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ حادثے میں جاں بحق اسامہ کے دوست کی تدفین بھی کردی گئی ۔ نماز جنازہ میں آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کے علاوہ شیخ رشید، فواد چودھری سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی ۔ قمر زمان کائرہ کے جوانسالہ بیٹے21 سالہ اسامہ قمر کی گزشتہ روز کار حادثے میں موت کی خبر سن کر کائرہ ہاوَس لالہ موسیٰ میں صبح سے ہی تعزیت کا سلسلہ جاری رہا ۔ پیپلزپارٹی کے تمام مرکزی قائدین سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کی موت پر تعزیت کی ۔ لالہ موسیٰ میں کائرہ لنک گراوَنڈ اسکول میں قمر زمان کائرہ کےبیٹےاسامہ قمر اور اس کے دوست حمزہ بٹ کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شیخ رشید، فواد چودھری، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، مشیر خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار، ندیم افضل چن، حنیف عباسی، خرم نواز گنڈا پور، غلام احمد بلور اور دیگر اہم سیاسی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ اسامہ قمر اور اس کے دوست حمزہ بٹ کولالہ موسیٰ کے نوگزا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں