96

قمرزمان کائرہ کے بیٹے کی رسم قل گزشتہ روز پڑھا گیا

گجرات(فری ہینڈ نیوز) لالہ موسی میں پیپلزپارٹی کےرہنما قمرزمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی رسم قل میں شرکت کےلئےمختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کےرہنماؤں کی آمد جاری ہے۔ لالہ موسیٰ میں پیپلزپارٹی کےرہنما قمر زمان کائرہ کےبیٹےاسامہ قمرکی رسم قل میں رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، جاوید ہاشمی، مجیب الرحمن شامی، نوابزادہ غضنفر گل، دیوان حامد مسعود چشتی گنج شکر پاکپتن اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سمیت ڈی آئی جی افتخارچیمہ بھی شریک ہوئے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر قمر زمان کائرہ نےتعزیت کے لئے آنے والوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس کھڑی میں آپ کی ہمدردی نے دکھ کم کر دیا ہے، اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کا دکھ تو زندگی کے ساتھ چلتا رہے گا۔ واضح رہے کہ اسامہ قمر اپنے دوست حمزہ کے ہمراہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے، حادثہ قمر زمان کائرہ کی رہائشگاہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے اسامہ کی کار درخت سے ٹکرا گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں