25

کم سے کم مزدوری 20ہزار مقرر کی جائے‘شاہد خاقان عباسی

لاہور(فری ہینڈ نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کم سے کم مزدوری 20ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ مسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ن لیگ کا مقصد حکومت گرانا نہیں ،عوامی مسائل پر توجہ دلانا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیس، بجلی اور یوریا کی قیمتیں مئی 2018 ء کی سطح پر لائی جائیں ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی مناسب کی جائیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہاکہ بجٹ میں کوئی ٹیکس نہ لگایا جائے اور نہ ٹیکس شرح میں اضافہ کیا جائے ۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہاکہ آئی ایم ایف سے کی گئی شرائط منظر عام پر لائی جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں