23

اہم ملکوں کے سفیروں سمیت وزارت خارجہ کے 18 عہدوں پر تقرریاں

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد اپنی وزارت میں 18 عہدوں پر تقرریاں کردیں ۔ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد اہم ملکوں کے سفیروں سمیت وزارت خارجہ میں اٹھارہ عہدوں پر تقرریاں کی گئی ہیں ۔ وزیر خارجہ کے مطابق جن ممالک میں نئے سفیر وں کا تقرر کیا ہے ان میں بھارت، جاپان،سنگاپور، ملائیشیا،جمہوریہ چیک اور کینیا شامل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ الجزائر، سوڈان، تاجکستان، برونائی اور بوسنیا ہرزیگوینا میں بھی نئے سفیروں کا تقررکیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں