131

ن لیگ اور پی پی کو مل بیٹھنے کا فائدہ نہیں ہوگا‘چوہدری نثارعلی

گجرات(فری ہینڈ نیوز)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پی پی ماضی اکٹھا بھی ہوئیں اور جھگڑتی بھی رہیں ،تاہم ان کے مل بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ لالہ موسیٰ میں قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری نثار نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ماضی میں بھی مختلف ایشوز پر اکٹھا ہوتی رہیں اور جھگڑتی بھی رہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان دونوں جماعتوں کے اسباب بھی ایک جیسے ہیں پھر ان کے مل بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 6ارب ڈالر کے طفیل جو کچھ پالیسیز اپنانے کا اب فیصلہ کیا گیا ہے، اس کا اثر آپ کو آئندہ10 مہینے میں لینا ہوگا، یہ پاکستان کے لئے زہر قاتل سے کم نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں