28

چیئرمین نیب کا انٹرویو حقیقت ہے تو شرمناک ہے‘حمزہ شہباز

لاہور(فری ہینڈنیوز)مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا انٹرویو حقیقت ہے تو بڑا شرمناک ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ میں نیب کیسز میں حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی گئی،سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے چیئرمین نیب کو ہدف تنقید بنایا ۔ ن لیگی رہنما نے مشورہ دیا کہ چیئرمین نیب کو پریس کانفرنس کرنی ہے تو نیب سیاسی جماعت بنالےیا اپنی سیاسی جماعت کا نام نیب رکھ کر اس کا الحاق عمران نیازی سے کرلیں ۔ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ جب ملکی کشتی ڈوبے گی تو نیب کا کردار سرفہرست ہوگا، قوم سے جھوٹ بولا جا رہا ہے،یہاں کچھ ٹھیک نہیں ہو رہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیازی خان آپ کا یوم حساب آنے والا ہے،رمضان کے بعد اے پی سی بلائیں گے،عوام کے ساتھ آواز ملائیں گے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب اور نیازی کا گٹھ جوڑ ہے،ہم گھبرانے والے نہیں ،شہباز شریف واپس آئیں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے دور دور تک امید کی کرن نظر نہیں آتی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں