136

وزیر اعظم کی قمر الزمان کائرہ سے فرزند کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ سے ان کے جواں سالہ فرزند کے انتقال پر دلی دکھ اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ذراءع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قمر الزماں کائرہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے درجات کی بلندی کے ساتھ ساتھ کائرہ خاندان کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسامہ قمر اپنے دوست حمزہ کے ہمراہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں