49

شیخ رشید کا عید کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں کا اشارہ

لاہور(فری ہینڈ نیوز)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے عید کے بعد وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا ۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ تھوڑی بہت افواہیں ہیں ،ایک دو وزیروں کی تبدیلیوں کا ٹریلر چلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ریلوے میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے ۔ شیخ رشید نے عبدالفطر پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا بھی اعلان کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی کی کامیابی پر پاکستان کو محتاط رہنا ہو گا،بھارتی وزیراعظم کی جماعت نے کسی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چیئرمین نیب کے خلاف سازش میں شریک نہیں ،ن لیگ اپنے مقاصد کےلئے چیئرمین نیب کو نشانہ بنانا چاہتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں