47

وزیراعظم کا نوٹس، 33ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)وزیراعظم نے سٹیزن پورٹل پر شکایات کے حل میں افسران کی کوتاہی پر نوٹس لیتے ہوئے 33ہزارشکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا ۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شکایات حل کرنے کے حوالے سے درست تفصیلات نہ دینے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے دوبارہ کھولی گئی شکایات 14روز کے اندر حل کریں ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سرکاری افسران شکایت حل کرنے کے بعد اپنے اداروں کے سربراہان کے نوٹس میں لائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں