53

شہباز شریف کی عمران خان پر تنقید

لندن(فری ہینڈ نیوز)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عمران خان پر تنقید کے تیر بر سادیئے ۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے عمران خان جیسا جھوٹ بولنے والا وزیراعظم نہیں دیکھا ۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا ، پاکستان کو نقصان ہوا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان انا پرست ہیں اور ان کا اوپر والا چیمبرخالی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ ملک احمد خان کا چیرمین نیب کے استعفے کا مطالبہ ان کی ذاتی رائے ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں