51

پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(فری ہینڈ نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر میں پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیادد ہیں ۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں دو جون دو ہزار انیس کو شاءع ہونے والی خبر جھوٹ کا پلندہ ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کا یہ عمل صحافتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ بی بی سی انتظامیہ کےساتھ اس معاملے کو اٹھایا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں