55

شہباز شریف کو سفر کی اجازت مل گئی

لندن(فری ہینڈ نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا لندن میں ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کیاجس کے بعد انہیں سفر کی اجازت دیدی گئی ۔ ذراءع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ کیا اور انہیں مزید کچھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا تاہم شہباز شریف کے اصرار پر ڈاکٹرز نے انہیں سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ ڈاکٹرز نے میڈیکل چیک اب کے دوران شہباز شریف کو فزیو تھراپی اور ادویات بروقت کھانے کی ہدایت کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں