32

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور ’بڈھی‘ ہو گئیں

ممبئی(فری ہینڈ نیوز)بی بو کے نام سے مشہور بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اپنی حالیہ سیلفیزکی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں ، کچھ صارفین نے انہیں ’آنٹی‘ تو کچھ نے ’بڈھی‘ کہہ دیا ۔ 38 سالہ کرینہ کپورآج کل اٹلی کے شہر تسکینی میں اپنے شوہر سیف علی خان اور اپنے بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ چھٹیاں منا رہی ہیں ، ان کی سلیفیز کا سلسلہ بھی جاری ہے،کرینہ کپور کی مینیجرنے اْن کی ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کو یاد کر رہے ہیں ، اْن کی یہی سیلفی کرینہ کے کچھ فین پیجز نے بھی شیئرکی;46;اس سیلفی کے شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیاپر کرینہ کپور کے چہرے پر نمایاں ہوتی جھریوں کی وجہ سے ان کی عمر کا مذاق بننے لگا ۔ فلم ’ باڈی گارڈ‘ کی ہیروئن کے لیےایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ بڈھی دِکھ رہی ہے‘ تو دوسرے نے لکھا کہ ’ کرینہ اب بوڑھی لگنے لگ گئی ہیں ، عمر وا ضح ہو رہی ہے‘ ۔ کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوا تو کرینہ کی فٹنس کوبھی مذاق بنایا گیا، ایک صارف نے لکھا کہ ’ پتہ نہیں کب سے کھانا نہیں کھایا ہے ۔ ‘سوشل میڈیاصارفین نے مزید لکھا کہ ’تصویر لینے سے پہلے گلوکوز کی بوتل تو لگوا لیتی‘، ’ آپ بیمار لگ رہی ہیں ‘، ’اس کو کوئی گلوکوز دےدو‘ اور ’بہت پتلی لگ رہی ہو‘واضح رہے کہ کرینہ کپور نے 16 اکتوبر 2012 کو بھارتی پٹودی خاندان کے نواب سیف علی خان سے پسند کی شادی کی تھی اور اْن کا 2 سال کا بیٹا تیمور علی خان بھی ہے ۔ کرینہ کپور اپنی فٹنس سے متعلق کافی مشہور ہیں اور بھارتی انڈسٹری میں زیرو سائز کا تصور بھی انہوں نے ہی متعارف کروایا تھاِ؟؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں