44

تاریخی رومانوی فلم ’کاف کنگنا ‘کا ٹریلر جاری

لاہور(فری ہینڈ نیوز)پاکستانی لڑکے کی بھارتی لڑکی سے محبت کی داستان پر مبنی فلم ’کاف کنگنا ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمٰن قمر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کاف کنگنا ‘ میں ایشل فیاض کے ساتھ سمیع خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں ۔ فلم میں ایشل فیاض بھارتی لڑکی جبکہ سمیع خان پاکستانی لڑکےکا کردار ادا کرتےدکھائی دیں گے ۔ کاف کنگنا تقسیم ہند کے وقت لڑکا لڑکی کی محبت کی لازوال کہانی ہے ۔ کاف کنگناتاریخی رومانوی فلم ہے جس کا انداز گزشتہ فلموں سے مختلف ہے ۔ فلم میں ایکشن، رومانس اور سیاسی کشیدگی کے علاوہ آءٹم سانگ اور سسپنس بھی بھرپور دیکھنے کو ملے گا ۔ ایشل فیاض اور سمیع خان کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں عائشہ عمر، ساجد حسن، فضا علی،شفقت چیمہ،پریسا راجپوت اور دیگر شامل ہیں ۔ فلم کو رواں برس عیدالاضحی کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے تعاون سے ریلیز کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں