25

چیف جسٹس پاکستان کی سرکاری دورے پر لندن آمد

لندن(فری ہینڈ نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ، ایئرپورٹ پر ہائی کمیشن کے حکام نے ان کا استقبال کیا ۔ چیف جسٹس اتوار کو بین الاقومی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے ، وہ برطانیہ میں دیگر ممالک کے ججز کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ اس موقع پر مختصر گفتگو میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نچلی عدالتوں میں جلد انصاف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کہ یہ ان کے لئے اور پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے کہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کے لیے مجھے چنا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں