35

کارکنان استقبال کیلئے لاہور ایئرپورٹ نہ آئیں ، شہباز شریف

لندن(فری ہینڈ نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے کارکنوں کو استقبال کے لیے لاہور ایئرپورٹ آنے سے منع کر دیا ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف 9 جون کو علی الصبح وطن واپس پہنچ رہے ہیں ، ذراءع کے مطابق انہوں نے کارکنوں کو استقبال کے لیے لاہور ایئرپورٹ آنے سے منع کر دیا ہے ۔ ذراءع کے مطابق حمزہ شہباز ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کریں گے، جس کے بعد وہ سیدھا اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاوَن چلے جائیں گے ۔ ذراءع کا مزید کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن 10 جون سے شروع ہو رہا ہے اور اس میں شرکت کیلئے شہباز شریف پاکستان پہنچنے کے اگلے ہی روز لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں