20

شاہ رخ خان سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ

ممبئی(فری ہینڈ نیوز)نریندر مودی کے ایک بار پھر وزیر اعظم بننے پر بالی ووڈ کے کنگ، شاہ رخ خان سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ کیا جانے لگا ۔ یہ مطالبہ بھارت کے انتہا پسندوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیا جا رہا ہے ۔ 2014 میں شاہ رخ خان کی ایک ٹوءٹ وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ میں دنیا کو چیلنج دیتا ہوں کہ اگر نریندر مودی وزیر اعظم بنے تو میں نہ صرف ٹوءٹر چھوڑدوں گا بلکہ بھارت بھی ہمیشہ کے لیے چھوڑدوں گا‘ ۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ ٹوءٹ جعلی تھی اور کسی نے جعلی اکاوَنٹ سے شاہ رخ خان کے نام سے وائرل کی تھی ۔ شاہ رخ خان نے اس ٹوءٹ پر ردعمل دیتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے ایسی کوئی ٹوءٹ نہیں کی ۔ مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد انتہا پسندوں کو یہ ٹوءٹ یاد آگئی اور اب وہ نہ صرف اس جعلی ٹوءٹ کو پھیلار ہے ہیں بلکہ شاہ رخ خان سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں