27

شہباز شریف لندن سے پاکستان روانہ

لندن(فری ہینڈ نیوز)اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن سے پاکستان کےلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔ شہباز شریف کی وطن واپسی کیا ملکی سیاست میں نیا بگل بجنے کو تیار ہے؟؟وہ کل صبح لاہور ائر پورٹ پر پہنچیں گے ۔ ہیتھرو ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت نے ظلم و زیادتی کا راستہ اپنایا ہوا ہے، آئندہ کے لاءحہ عمل کے لیے تمام فیصلے اپوزیشن جماعتو ں کی مشاورت سے کیے جائیں گے ۔ شہباز شریف نے وطن واپسی سے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان بھی کیا ۔ ن لیگی صدر نے کارکنوں کو لاہور ائر پورٹ پر استقبال کے لئے آنے سے منع کردیا ہے،ان کا استقبال صرف حمزہ شہباز کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں کے انفرادی طور پر شہباز شریف کے استقبال کے لئے ائر پورٹ پہنچنے کے امکانات ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر پیر9 جون 2019ء کو پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں